صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے نے طبریا جھیل کے قریب واقع فوجی مرکز پر حملہ کیا جس کے بعد بڑا دھماکہ ہوا۔
یدیعوت آحارنوت اخبار کے مطابق، یہ مرکز صیہونیوں کے جاسوسی کا ایک انتہائی اہم مرکز تھا۔
ادھر حزب اللہ لبنان نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ صیہونیوں کے ایک جاسوسی کے مرکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ طبریا جھیل کے مغرب میں واقع صیہونیوں کے جاسوسی بیلون کو کنٹرول کرنے کے مرکز کا مارچ 2022 میں افتتاح ہوا تھا جس کا ہدف دیگر ترقی یافتہ ہتھیاروں کی معلومات فراہم کرنا تھا۔
آپ کا تبصرہ